(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں رواں سال مارچ کے بعد پھیلنے والی کرونا وبا کے نتیجے میں اب تک 10 ہزار 532 افراد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے 7 ہزار صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ 48 مریض وفات پا چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے مزید 453 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے شبے میں 2438 مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔ ان میں سے 453 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس دوران 310 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
غزہ کی پٹی میں رواں سال مارچ کے بعد پھیلنے والی کرونا وبا کے نتیجے میں اب تک 10 ہزار 532 افراد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے 7 ہزار صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ 48 مریض وفات پا چکے ہیں۔