(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث 6 ماہ کی بچی کی ہلاکت کے بعدمقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں مہلک وائرس سے جاں بحق ہونےوالوں کی مجموعی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور گزشتہ روز فلسطین کے محصور شہر غزہ کے سرحدی علاقے جبالیہ کی رہائشی چھ ماہ کی بچی محمد شاہین مہلک وائرس کا شکا رہوکر خالق حقیقی سے جاملی جس کے بعد محصور شہر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونےوالوں کی مجموعی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ شہر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 571 ہوگئی ہے ۔
بیان کے مطابق آج غزہ میں 87 کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ۔