(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو فروری کے وسط میں پہنچنے والی 50000 کورونا وائرس کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے جس کےبعد مغربی کنارے اور غزہ میں کورونا ویکسین کے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ کی جانب سےکورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی کھیپ سے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ50000 ویکسین کی پہلی کھیپ غزہ پہنچ گئی ہے جس کے بعد سے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے فلسطینی پناہ گزینوں کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ غزہ میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے باعث جمعہ اور ہفتہ کو مکمل کرفیو نافز کیا گیا جس کے باعث دکانوں ، بازاروں اور اداروں کی مکمل بندش ہوگی ساتھ ہی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے ، جبکہ روز مرہ کی اشیاءکے حصول کے لیے بیکریوں اور طبی ضروریات کی دستیابی کے لیے طبی مراکز کو ان دو دنوں میں مختصر مدت کے لیے کھولنے کے احکامات پر عمل کرنے کی سخت ہدایات ہیں۔