غزہ میں قائم فلسطینی حکومت نے اپنی پہلی خبر رساں ایجنسی کا افتتاح کر دیا ہے۔”ایجنسی برائے فلسطینی میڈیا الرائی” کے عنوان قائم کی گئی یہ ایجنسی حکومت کی جانب سے جاری کردہ معلومات کی فراہمی کا ذریعہ ہو گی ۔
وزارت اطلاعات کے زیر انتظام اس ایجنسی کے پیچھے حکومت کا اطلاعاتی میڈیا کام کریگا۔ غزہ میں فلسطینی وزراء کونسل نے اس سرکاری ایجنسی کو شروع کیا تھا یہ ایجنسی مختلف معاملات میں حکومتی نمائندگی کرے گی اور مغربی کنارے کی سرکاری خبررساں ایجنسی ”وفا” کے طرز پر کام کریگی۔ حکومتی میڈیا آفس کے ڈائریکٹر سلامہ معروف نے بتایا کہ اس ایجنسی کو شروع کرنے کا مقصد فلسطینی میڈیا کو ترقی دینا اور حکومت اور شہریوں کے درمیان روابط بڑھانے کی کوشش کرنا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین