(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج کی غزہ میں حق واپسی کی پرامن مارچ پر فائرنگ سے 50 فلسطینی زخمی ہوگئے کئی کی حالت تشویشناک۔
فلسطینی پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے گزشتہ 13سالوں سے غیر قانونی محاصرے کا شکار شہر غزہ میں جمعے کو”ہمارے قیدی ، ہماری مسجدالاقصی کے زیرعنوان سے حق واپسی مارچ "کی گئی۔
پر امن مارچ کے شرکا ء پر صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کے ساتھ ہی ان کے خلاف آنسوگیس اور زہریلی گیسوں کا بھی استعمال کیا جس کے نتیجے میں 50 فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
زخمی ہونے والوں میں 23 مظاہرین کو صیہونی فوج نے براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کیا جبکہ دیگر آنسو گیس کے شیل لگنے اور زہریلی گیس کے باعث زخمی ہوئے ۔
واضح رہے کہ غزہ پٹی میں حق واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں تیس مارچ دوہزار اٹھارہ سے اب تک تین سو تیس فلسطینی شہید اور کم سے کم اکتیس ہزار فلسطینیی زخمی ہوچکے ہیں ۔