• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 11 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں ملین مارچ، تحریک انتفاضہ مقاصد کے حصول تک جاری رکھنے کا عزم

ہفتہ 07-11-2015
in غزہ
0
Gaza March
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد لاکھوں فلسطینیوں نے اسرائیلی ریاست دہشت گردی کے خلاف اور فلسطینی تحریک انتفاضہ کی حمایت میں عظیم الشان جلوس نکلا۔ بعد ازاں یہ جلوس ایک جلسے کی شکل اختیار کرگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی قیادت نے تحریک انتفاضہ کو اس کے مقاصد کے حصول تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” اور اسلامی جہاد کی اپیل پر ‘یوم وفاء شہداء و اسیران’ ،منایا گیا۔ اس موقع پرغزہ کی پٹی میں کئی چھوٹی بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔’

وسطی غزہ کی پٹی میں منعقدہ اس عظیم الشان جلوس سے خطاب کرتے ہوئے حماس رہ نما اسماعیل رضوان نے کہا کہ ہم قوم کو تحریک انتفاضہ القدس کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ہم پوری قوم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تحریک انتفاضہ کا حصہ بن جائے۔ فلسطینی شہری مزاحمت کو زیادہ موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے تحریک کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔

احتجاجی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں حماس اور فلسطینی پرچم اُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں اُٹھائے بینروں اور کتبوں پربھی شہدائے انتفاضہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔ شرکاء نے ہاتھ اُٹھا کر تحریک انتفاضہ کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ہماری تحریک آزادی کی منزل تک جاری رہے گی۔

حماس رہ نما ڈاکٹر رضوان نے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں نہتے فلسطینیوں کی شہادتوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی فوج دانستہ طورپر نہتے فلسطینیوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسجد اقصیٰ کی زمانی ومکانی تقسیم کی تمام سازشوں کو مسترد کرتے ہیں۔ فلسطینی قوم نے اپنا خون دے کر قبلہ اول کے دفاع بیڑا اٹھایا ہے۔ دشمن کو پتا چل گیا کہ وہ قبلہ اوّل کو تقسیم کرنے کی سازشوں کو آگے بڑھانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا ہے۔

احتجاجی جلوس سے اسلامی جہاد سمیت کئی دوسری سیاسی ، مذہبی اور مزاحمتی تنظیموں کے قائدین نے خطاب کیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ میں ملین مارچ، تحریک انتفاضہ مقاصد کے حصول تک جاری رکھنے کا عزم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.