(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی صحافی نے کان نیوز کو بتایا کہ گزشتہ روز دوپہر فلسطینی مزاحمتی فورسز نے غزہ شہر میں قابض اسرائیلی فوج کے ایک ٹینک پر اینٹی ٹینک راکٹ داغا اس حملے کے نتیجے میں صہیونی سفاک کرنل شاحار بوزغلو جہنم واصل ہو گیا۔
بلومنتال نے کہا کہ قابض فوجی کی ہلاکت کے ساتھ غزہ شہر پر حالیہ دو ہفتے کی لشکرکشی کے دوران غاصب فوج کے پہلے جانی نقصان کی تصدیق ہوئی ہے۔
گذشتہ روز عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ فلسطینی مزاحمت کی جانب سے اینٹی ٹینک راکٹ حملے میں پانچ مزید ظالم صہیونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔