• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 18 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ میں مزاحمتی حملوں سے کئی غاصب فوجی زخمی

فلسطینی مزاحمت کی ایک کارروائی کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے اندر قابض اسرائیلی فوج کے کئی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

جمعرات 18-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, غزہ, فلسطین, مزاحمت
0
غزہ: محور نیٹزاریم میں فلسطینی مجاہدین کا قابض اسرائیلی فوج پر شدید حملہ
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آبادکاروں سے منسلک عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی مزاحمت کی ایک کارروائی کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے اندر قابض اسرائیلی فوج کے کئی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

ان ذرائع کے مطابق زخمی فوجیوں کو مقبوضہ علاقے میں واقع بلینسون ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم قابض اسرائیلی فوج نے زخمیوں کی تعداد اور ان کی حالت کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے اور فوجی سنسرشپ کے تحت اس کارروائی کی تفصیلات کو روک دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مزاحمت کاروں کے ایک گروپ نے غزہ کے اندر ایک قابض اسرائیلی ٹینک کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی ظالم و سفاک فوجی زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ مجاہدین بریگیڈز نے بدھ کی شام کو اعلان کیا کہ انہوں نے القسام بریگیڈز کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشنز کیے جن میں غزہ کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج اور اس کی فوجی گاڑیوں کو ہدف بنایا گیا۔

ایک فوجی بیان میں کہا گیا کہ مزاحمت کاروں نے خان یونس کے جنوبی علاقے میں مفترق مرتجی کے قریب قابض اسرائیلی فوج کے ایک اجتماع پر ایک سو ساتھ ملی میٹر کے کئی راکٹ فائر کیے۔

ایک اور کارروائی میں بریگیڈز نے بتایا کہ انہوں نے غزہ شہر کے مشرقی علاقے الشجاعیہ کے الزیتون محلے میں المصلبہ کے مقام پر ایک قابض اسرائیلی ٹینک میرکافہ کو سَعیر میزائل سے براہ راست نشانہ بنایا جس سے ٹینک کو شدید نقصان پہنچا۔

Tags: اسرائیلیصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینمزاحمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.