(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر بمباری کی ہےبمباری کے نتیجے میں گھروں اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روزصہیونی ایف 16 جنگی طیاروں نے مقبوضہ فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے شمال مغرب میںکئی مقامات پرمیزائل داغے جبکہ پٹی کے مرکز میں واقع دیر باللہ کے مغرب میں میزائل حملے کیےجس کے نتیجے میں شہریوں اور انکی املاک کو شدید نقصان پہنچا ۔
صہیونی میزائلوں کے حملوں کے نتیجے میں لگنےوالی آگ نے بڑے پیمانے پر اراضی کو اپنی لپیٹ میں لےلیا جسکے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔
مزیدمعلومات کے مطابق صہیونی جنگی طیارے طلوع فجر سے ہی پٹی کی فضائی حدود میں گشت کر رہے تھے جبکہ صہیونی جاسوس طیاروں نے رات کے اوقات میں بھی فضائی حدودکے گرد کئی چکر لگائے۔
واضح رہے کہ قابض فوج نے دعوی کیا ہےکہ یہ بمباری غزہ کی پٹی سے ملحقہ یہودی بستیوں اورصہیونیفوجی مقامات پر مزاحمت کاروں کے حملوں اور انکی فائرنگ کے جواب میںکی گئی ہے۔