(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسرائیلی بلڈوزر ایک دفعہ پھر فلسطینی زمین کچلنے کے لیے میدان میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق قابض صیہونی افواج کی زیر سرپرستی فلسطینی عوام پر مظالم ڈھانے کا عمل مسلسل جاری ہے،فلسطینی عوام کی زمینوں کو بلڈوز رکے ذریعے برابر کرنے ایک عمل ایک دفعہ پھر شروع کردیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق پیر کی صبح پہلے پہر ہی اسرائیلی بلڈوزر عبسان الكبيرة کے علاقے میں پہنچ گئے جو کہ غزہ پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں واقع ہے،بلڈوزر نے آتے ہی فلسطینی زمینوں کو برابر کرنے کا آغاز کردیا۔
دوسری جانب رفاہ شہر میں قابض صیہونی فوج نے اپنے کھیتوں میں کام کرتے ہوئے فلسطینی کسان پر فائرنگ کردی تاہم خوش قسمتی سے وہ زخمی ہونے سے بچ گئے۔