• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں عظیم الشان ملین مارچ میں فلسطینی عوام بڑھ چڑھ کر شرکت کریں: عوامی محاذ

منگل 26-03-2019
in غزہ
0
غزہ میں عظیم الشان ملین مارچ میں فلسطینی عوام  بڑھ چڑھ کر شرکت کریں: عوامی محاذ
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کی بائیں بازو کی سیاسی جماعت عوامی محاذ کی طرف سے 30 مارچ کو غزہ میں اسرائیل کے خلاف عظیم الشان ملین مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے۔ اس کےعلاوہ جماعت نے عوام الناس پر زور دیا ہے کہ وہ 43 ویں یوم الارض کے موقع پر غزہ میں ہونے والے عظیم الشان ملین مارچ میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عوامی محاذ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’یوم الارض‘‘ کے موقع پر نہ صرف غزہ کی پٹی بلکہ مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور اندرون فلسطین بھی فلسطینیوں کو اپنے حقوق کے لیے گھروں سے نکل کر احتجاج کرنا ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ناکہ بندی کے خاتمے اور پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے ایک سال سے جاری احتجاج نے مثبت اثرات مرتب کیے اور فلسطینیوں نے اس احتجاجی تحریک کے ذریعے قربانیاں دے کر پوری دنیا کو اپنے سلب شدہ حقوق کی طرف متوجہ کیا۔

عوامی محاذ کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کرنے اور تمام دستیاب وسائل کے استعمال کا حق رکھتی ہے۔ جب تک غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم نہیں ہوجاتا اس وقت تک غزہ میں احتجاج کی تحریک جاری رکھی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کو ساقط کرنے کی مذموم سازشیں جاری ہیں مگر فلسطینی پناہ گزین اپنے حق واپسی کے لیے جدوجہد ترک نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ 30 مارچ کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ’’یوم الارض‘‘ کے موقع پر ایک عظیم الشان ملین مارچ منعقد کیا جائے گا۔

Tags: احتجاجاسرائیلبیت المقدستحریکحقوقدنیاعوامی محاذغزہفلسطینقربانیمارچمحاصرہملین مارچیوم الارض
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.