(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کورونا وائرس کا پھیلاؤ فلسطین سمیت پوری دنیا کو ایک مرتبہ پھر اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے جس سے ہونے والےمضر اثرات کے نقصانات سے بچاؤ کی تدابیر پر تیزی سے عمل کی ضرورت ہے ۔
مقبوضہ فلسطین میں شمالی غزہ میں ایک روز قبل کورونا وائرس نے دوبارہ زور پکڑلیا ہے اور ایک ہی دن وباء سے متاثرہ افراد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شمالی غزہ میں کورونا وائرس کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں86 نئے مریض سامنے آئے تھے جبکہ دوسری نشست میں کورونا وائرس کی جانچ دوران ہی متاثرہ افراد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا اور عالمی وباء میں مبتلا افراد کی تعداد 157 تک جا پہنچی ہے جس کے بعد سے متاثرہ علاقوں میںوزارت صحت کی جانب سے الرٹ جاری کر تے ہوئے عوام کو سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔
خیا ل رہے کہ غزہ میں کورونا وائرس کی نئی صورت حال کے بعد سے اب تک وائرس سے متاثرہ افراد میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں موصول ہوئی ہے ۔