• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں صیہونی فوج کی ’’حق واپسی‘‘ مظاہرین پر فائرنگ، 32 فلسطینی زخمی

ہفتہ 02-02-2019
in خاص خبریں, غزہ
0
غزہ میں صیہونی فوج کی ’’حق واپسی‘‘ مظاہرین پر فائرنگ،  32 فلسطینی زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے 32 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد سیکڑوں فلسطینیوں نے غزہ کی مشرقی سرحد پر ’’حق واپسی‘‘ ریلیاں نکالیں اور اسرائیلی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فلسطینی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے سرحد کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جس پر اسرائیلی فوج نے ان پر اندھا دھند گولیاں چلائیں اور براہ راست فائرنگ کی س کے نتیجے میں 32 فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے۔

غزہ میں وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے درجنوں افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے داغا گیا آنسو گیس کا شیل ایک مقامی امدادی کارکن کے چہرہ پر جا لگا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا جب کہ زخمیوں میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہتیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 260 سے زائد فلسطینی شہید اور کم از کم 27 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے گرینڈ واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔

Tags: اجتماعاتاحتجاجیاسرائیلآنسو گیسحق واپسیریلیصحافیصیہونیغزہفائرنگفلسطینمظاہروں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.