غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک 15 سالہ بچہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 15 ساہ سیف الدین عماد ابو زید گذشتہ جمعہ کو مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اسے علا کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ آج جمعرات کو علی الصباح اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ادھر بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں5 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں پرامن احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔