• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں صیہونی بمباری سے 30 مکانات ملبے کا ڈھیر، 500 کو نقصان پہنچا

بدھ 27-03-2019
in غزہ
0
غزہ میں صیہونی بمباری سے 30 مکانات ملبے کا ڈھیر، 500 کو نقصان پہنچا
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی ریاست کی طرف سے 24 چوبیس گھنٹوں کے دوران وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں 30 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 500 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزیر برائے ہاؤسنگ و آباد کاری مفید الحساینہ نے بتایا کہ منگل فلسطینی عملے نے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات جمع کرنا شروع کی ہیں۔ اب تک کی تفصیلات کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 30 مکان مکمل طور پر تباہ ہوگئے جب کہ 500 کو جزوری نقصان پہنچا ہے۔ ان میں سے بعض زیادہ متاثر ہوئے ہیں جو رہائش کے قابل نہیں رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی حکومت غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔ بمباری سے بے گھر ہونے والے شہریوں کی آباد کاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

ادھر غزہ میں فلسطینی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ پر 50 فضائی اور زمینی حملے کیے جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

بمباری سے شہریوں کی املاک، زرعی اجناس اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ڈرائیونگ اسکول تباہ اور ایک مسجد بھی شہید ہوگئی ہے۔

Tags: اسرائیلاملاکبمباریتباہجارحیتحکومتشہیدعالمی برادریغزہفضائیفلسطینمسجدمکاناتوحشیانہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.