(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج غزہ کے شہر پر حملے سے متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض صہیونی فوج نےمقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ سے اسدود شہر پر راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا تاہم یہ راکٹ ساحلی علاقے میں ایک ویران علاقے میں گرا۔
ایک عبرانی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے مطابق غزہ سے ایک سے زائد راکٹ داغے گئےجبکہ ان راکٹوں کے کچھ اجزاء جنوبی تل ابیب میں بات یام کےمقام پر بھی گرے۔
عبرانی اخبار میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ سے داغے گئے راکٹ کھلے علاقے میں گرے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے ان راکٹ حملوں کے بعد صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر مزید وحشیانہ بمباری کی ہے اور تین مقامات پر فضائی حملے کیے تاہم ان کےنتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔