• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 16 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں سفاک صہیونی جارحیت سے متعدد فلسطینی شہید

خان یونس کے مشرقی علاقے پر قابض اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا جبکہ گزشتہ حملوں میں زخمی ہونے والے دو فلسطینی شہری بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

جمعرات 16-10-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں صہیونی نسل کشی سے شہداء کی تعداد تراسٹھ ہزار چار سو انچاس ہو گئی
0
SHARES
4
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جمعرات کے روز قابض اسرائیلی افواج کی قاتلانہ درندگی کےنتیجےمیں ایک فلسطینی شہری شہید اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ خان یونس کے مشرقی علاقے پر قابض اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا جبکہ گزشتہ حملوں میں زخمی ہونے والے دو فلسطینی شہری بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

خان یونس کے مشرقی علاقے معن میں قاتل صہیونی افواج کے ڈرون حملے کے نتیجے میں محمد سامی عبدالحی قویدر نامی فلسطینی شہری موقع پر ہی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ اس سے قبل مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی ڈرون نے بلدیہ بنی سہیلہ میں فلسطینی شہریوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

قابض اسرائیلی افواج نے خان یونس کے مختلف محلوں قیزان النجار، جُورہ اللّوت، معن، مشرقی عبسان اور القرارہ میں اندھا دھند فائرنگ کی۔ اسی دوران غاصب اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ شہر کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں شدید گولہ باری کی جس سے خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی۔

علاوہ ازیں، النصیرات کے شمال میں واقع نئے کیمپ کے رہائشی نوجوان عبد الہادی وائل القرعہ بھی قابض اسرائیلی افواج کے تین ہفتے قبل کیے گئے فضائی حملے میں زخمی ہونے کے بعد آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ اسی طرح، جنوبی خان یونس کے علاقے قیزان النجار سے تعلق رکھنے والے شہری ربحی مصطفی النجار (المعروف جورج) بھی چند روز قبل قابض اسرائیلی فوج کی گولیوں سے زخمی ہوئے تھے، جو آج دم توڑ گئے۔

Tags: شہیدصہیونی جارحیتصہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستفلسطینفلسطینی شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.