(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) بدھ کی رات غزہ شہر کے مغربی حصے میں واقع الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے سامنے قابض اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں صحافی محمد الصوالحی شہید ہوگئے۔
قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے شہریوں کے ایک گروہ کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ غزہ شہر سے جنوبی علاقے کی جانب نقل مکانی کر رہے تھے۔ یہ بمباری الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے قریبی علاقے میں کی گئے جس کے نتیجے میں دس سے زائد شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
محمد الصوالحی کی شہادت کے ساتھ قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کردہ جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی مجموعی تعداد ڈھائی سوتک پہنچ گئی ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ قابض ریاست نہ صرف بے گناہ شہریوں کو بے دردی سے نشانہ بنا رہی ہے بلکہ فلسطینی میڈیا کے ڈھانچے کو بھی براہ راست تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ عالمی برادری اس پر مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔