(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ پر جاری جنگ کے 471ویں دن آج صبح 8:30 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 6:30) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ نافذ ہو گیا۔
قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے مطابق، اس معاہدے میں قیدیوں کے تبادلے کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔
جنگ بندی سے قبل، غیر قانونی صیہونی ریاست کے فوجیوں نے شمالی غزہ اور النصیرات کیمپ پر شدید بمباری کی، جس میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ دوسری جانب، حماس اور دیگر فلسطینی گروہوں نے دوحہ میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں حماس نے قومی یکجہتی اور اتحاد کا پیغام دیا۔