• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 16 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ میں امدادی مراکز کے قریب چون فلسطینی لاپتہ

امریکہ اور قابض اسرائیل کی جانب سے قائم کردہ امدادی مراکز کے قریب سے چون فلسطینی شہری لاپتہ ہو چکے ہیں جن کے بارے میں کوئی اطلاع دستیاب نہیں۔

پیر 04-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
کنیسٹ کے رکن: غزہ کے ایک بھی فرد کو زندہ نہیں رہنا چاہیے
0
SHARES
6
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) انسانی حقوق کی فلسطینی تنظیم ’’الضمیر‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں امریکہ اور قابض اسرائیل کی جانب سے قائم کردہ امدادی مراکز کے قریب سے چون فلسطینی شہری لاپتہ ہو چکے ہیں جن کے بارے میں کوئی اطلاع دستیاب نہیں۔ یہ تمام افراد امداد حاصل کرنے کی غرض سے ان مراکز پر گئے تھے لیکن اس کے بعد واپس نہیں لوٹے۔

تنظیم نے زور دے کر کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے نہ تو ان افراد کی گرفتاری ظاہر کی ہے اور نہ ہی ان کی شہادت کا اعلان کیا ہے اور نہ ہی ان کی لاشیں واپس کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ الضمیر نے اس مجرمانہ خاموشی کو عالمی انسانی حقوق کے منہ پر طمانچہ قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں امدادی مراکز کے قریب سے لاپتہ ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تنظیم کے مطابق بعض صورتوں میں قابض سفاک ظالم صہیونی بلڈوزر لاشوں کو بھی کچل کر مٹی میں ملا دیتے ہیں۔ الضمیر نے خبردار کیا کہ جب تک امداد کی تقسیم کا کوئی محفوظ اور منصفانہ نظام قائم نہیں ہوتا امداد کے منتظر مزید فلسطینی صہیونی نشانے پر رہیں گے۔

غزہ کی وزارت ِصحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں امداد کے منتظر شہریوں پر صہیونی حملوں میں پینسٹھ فلسطینی شہید اور پانچ سو گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔ اس طرح روٹی کے حصول کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد چودہ سو ستاسی ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد دس ہزار پانچ سو اٹھہترسے تجاوز کر گئی ہے۔

Tags: امریکہصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.