اسرائیلی ڈرون طیارے نے اتوار کے روز شمالی غزہ کے علاقے الصفطاوی میں ایک موٹر سائیکل کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار فلسطینی نوجوان اور ایک نو عمر بچہ زخمی ہو گئے۔
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ کمال عدوان نامی بارہ سالہ بچے کو ہسپتال لایا گیا جس کی ٹانگ پر درمیانے درجے کے زخم آئے تھے جبکہ بائیس سالہ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں الشفاء ہسپتال لایا گیا۔
اسرائیلی طیاروں نے اتوار کے روز غزہ کے سنٹرل اور جنوبی علاقوں میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ کے زیر انتظام چلنے والے تربیتی کیمپوں کو نشانہ بنایا۔