• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کی حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

جمعرات 28-02-2019
in خاص خبریں, غزہ
0
غزہ میں اسرائیلی فوج کی حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے غزہ پٹی میں حماس تنظیم کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ غزہ پٹی سے ایک آتش گیر گیسی غبارہ داغا گیا تھا جس سے اسرائیل میں ایک گھر کو نقصان پہنچا۔ اس کارروائی کا جواب دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے غزہ پٹی کے وسطی علاقے میں حماس کے عسکری کمپاؤنڈ میں متعدد ٹھکانوں پر بم باری کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ بدھ کو رات گئے ہونے والے حملے میں غزہ شہر کے جنوب میں واقع دیر البلح میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

حالیہ کارروائیوں میں کسی جانی نقصان کا اعلان نہیں کیا گیا۔

فلسطینیوں کی جانب سے وقتا فوقتا جنوبی اسرائیل کی جانب گیسی غبارے داغے جاتے ہیں جن میں دھماکا خیز اور آتش گیر مواد موجود ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحدی باڑ کے نزدیک ہفتہ وار احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

گزشتہ برس 30 مارچ کو شروع ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں میں اب تک کم از کم 251 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان میں زیادہ تر اسرائیل کے ساتھ سرحدی پٹی پر لقمہ اجل بنے جب کہ بقیہ افراد توپوں کی گولہ باری یا فضائی بم باری کا نشانہ بنے۔ اس پورے عرصے میں دو اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے۔

Tags: آتش گیراحتجاجاسرائیلالقسام بریگیڈزبمباریٹھکانوںحماسحملےطیاروںغبارہغزہفضائیفلسطینگولہ باری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.