فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ جمعہ کی شام اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے خان یونس شہر میں فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آکر 23 سالہ سلامہ موسیٰ ابو جامع شہید اور اس کے دو ساتھی زخمی ہوگئے۔ شہید فلسطینی کا تعلق مشرقی خان یونس کی عبسان کالونی سے بتایا جاتا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ سنہ 1948 ء کے مقبوضہ علاقوں اور غزہ کے درمیان لگائی گئی باڑ کی طرف بڑھ رہے تھے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے دو فلسطینی خان یونس میں زخمی ہوئے جب کہ ایک البریج کیمپ میں اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوا۔