فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک سال پیشتر صہیونی فوج کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کے دوران بمباری سے متاثرہ ایک عمارت گذشتہ روز اچانک زمین بوس ہوگئی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ وسطی غزہ میں دیر البلح کےمقام پر ایک پانچ منزلہ عمارت پچھلے سال اسرائیلی فوج کی بمباری کا نشانہ بنی تھی جو کل منگل کو اچانک زمین بوس ہوگئی۔
فلسطینی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ بمباری سے متاثرہ عمارت ناقابل استعمال تھی۔ عمارت کےاچانک گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
خیال رہے کہ پچھلے سال جولائی اور اگست کے دوران اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر بحری، بری اور فضائی اطراف سے مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں 2323 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے تھے۔ صہیونی فوج نے اکاون روزہ جنگ کے دوران بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کا قتل عام کیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین