• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: صیہونی دہشتگردی میں شہید بچوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسرائیل کے مسلسل 466 دن سے جاری حملوں کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 46,645 اور زخمیوں کی تعداد 110,012 تک پہنچ چکی ہے۔

بدھ 15-01-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: صیہونی دہشتگردی میں شہید بچوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی
0
SHARES
4
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خلیل الدقران نے اعلان کیا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے غزہ پر جاری دہشتگردانہ حملوں کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ڈاکٹر خلیل الدقران نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہداء میں خواتین اور بچوں کی شرح 70 فیصد سے زائد ہے، جو وزارت صحت کی جانب سے ریکارڈ کی گئی مجموعی شہداء کی تعداد کا حصہ ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کی روزانہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مسلسل 466 دن سے جاری حملوں کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 46,645 اور زخمیوں کی تعداد 110,012 تک پہنچ چکی ہے۔

ڈاکٹر الدقران نے آج صبح دیر البلح کے علاقے میں ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے بچوں کے جنازے کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی افواج بچوں کو قتل کرنے اور غزہ کے رہائشیوں کے خلاف اپنی جرائم کی شدت بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے دیر البلح پر غیر قانونی صیہونی ریاست کے حملے کو "جرائم کی سرخ لکیر عبور کرنے” کے مترادف قرار دیا۔

Tags: اسرائیلیشہداءشہیدصیہونیغزہغشہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.