(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف اسپتالوں میں 12 مزید شہداء کی لاشیں پہنچائی گئیں، جس کے بعد اسرائیلی دہشتگردی میں شہداء کی تعداد 47 ہزار 552 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان میں سے 8 لاشیں ملبے کے نیچے سے نکالی گئیں، جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئے۔
وزارت نے مزید کہا کہ غزہ میں اب بھی کئی متاثرین ملبے کے نیچے یا سڑکوں پر موجود ہیں جن تک پہنچنے کے لیے ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر شروع ہونے والی اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 17 ہزار سے زائد بچوں اور 13 ہزار سے زائد خواتین سمیت 47 زہار 552 فلسطینی شہید 111,629 زخمی ہو چکے ہیں۔