اسرائیلی وزیردفاع موشے یعلون نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے سنہ 1948 ء کے فلسطینی علاقوں تک تین کلو میٹر طویل خفیہ سرنگ کے انکشاف نے واضح کردیا ہے کہ غزہ کی حکمراں جماعت حماس اب بھی امن نہیں بلکہ
جنگ کی خواہاں ہے۔
عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں صہیونی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی شہریوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور انہیں مشکل میں ڈالنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال جاری رہے گا۔ ان کا اشارہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی جانب تھا جنہوں نے زیرزمین تین کلو میٹر طویل سرنگ سے اسرائیل کو نقب لگانے میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہے۔
اسرائیل کے عسکری ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے درمیان بنائی گئی یہ سرنگ باورد اور دھماکہ خیز مواد سےبھری پڑی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔ مرکزاطلاعات فلسطین