• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ: رفح کراسنگ آمد ورفت کے لئے آج منگل کو کھول دی گئی

منگل 29-01-2019
in عالمی خبریں, غزہ
0
غزہ: رفح کراسنگ آمد ورفت کے لئے آج منگل کو کھول دی گئی
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقےغزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ ’’رفح کراسنگ‘‘ کو آج بروز منگل سے دوطرفہ آمد ورفت کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں کی واپسی کے بعد رفح گذرگاہ کا کنٹرول حماس نے سنبھال لیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینیوں کے اندرونی اختلافات کے باعث چند ہفتے پیشتر صدر محمود عباس نے رفح گذرگاہ سے سرکاری عملہ ہٹا دیا تھا جس کے بعد گذرگاہ سے بیرون ملک روانگی کا سلسلہ روک دیا گیا تھا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت داخلہ ونیشنل سیکیورٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح گذرگاہ کو دوطرفہ آمد ورفت کے لیے آج سے کھول دیا جائے گا۔ فلسطینی حکام کا کہنا تھا کہ سوموار کی شام مصری حکام کی طرف سے انہیں بتایا گیا تھا کہ رفح گذرگاہ کو دوطرفہ آمد ورفت کے لیے جلد ہی کھولا جائے گا۔

مصری حکام کے ساتھ اس حوالے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے رفح گذرگاہ کے کھلنے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

حماس اور فتح کے درمیان اختلافات کے بعد چھ جنوری کو صدر محمود عباس نے رفح گذرگاہ پر تعینات سرکاری عملہ واپس بلا لیا تھا۔ اس کے بعد حماس نے عارضی طور پر گذرگاہ پر اپنا عملہ تعینات کیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے عملے کے انخلاء کے بعد حماس اور مصر کے درمیان رفح گذرگاہ کے معاملے پر مذاکرات ہوئے جس کے بعد گذرگاہ کو دوطرفہ آمد ورفت کے لیے کھولا گیا ہے۔

رفح گذرگاہ غزہ کی پٹی کے لیے تزویراتی اہمیت کی حامل راہ داری ہے جو غزہ کے بیرونی دنیا سے رابطے کا واحد راستہ ہے۔ اسرائیل نے گذشتہ کئی سال سے غزہ کے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور غزہ کے عوام کے پاس بیرون ملک آمد ورفت کے لیے رفح گذرگاہ کے سوا اور کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔

Tags: آمد ورفتبین الاقوامیتعیناتحماسرفحغزہفلسطینفلسطینی اتھارٹیگذرگاہمحمود عباسمصر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.