اسرائیلی فوج نے غزہ کی کے جنوبی شہر خان یونس پر دھاوا بول دیا، صہیونی اہلکار غزہ کی سرحد پار کرکے خان یونس میں داخل ہوگئے اور علاقے میں وقفے وفقے سے فائرنگ شروع کردی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ تین بلڈوزروں، چار ٹینکوں اور سات فوجی گاڑیوں نے غزہ میں دراندازی کی اور تین سو میٹر تک غزہ کے اندر آگئے۔ اسرائیلی فوج نے عبسان کی الفراعین کالونی کی زرعی اراضی کی بڑی تعداد کو ٹینکوں تلے روند ڈالا۔ سیکڑوں میٹر پر کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا گیا۔
اسرائیلی اہلکاروں نے کھیتوں میں موجود فلسطینیوں پر فائرنگ بھی کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج نے بیت حانون کےعلاقے میں دراندازی کر کے فلسطینی زرعی اراضی کو نقصان پہنچایا تھا۔
گزشتہ سال نومبر میں مصری ثالثی میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج غزہ میں دراندازی کر کے فلسطینی املاک اور زرعی اراضی کو نقصان پہنچا چکی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین