• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 12 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ جنگ بندی کے بعد حکومت کی اہم ہدایات جاری

اس وقت تک سفر سے گریز کریں جب تک کہ فلسطینی ذمہ دار اداروں کی جانب سے کوئی واضح اور باضابطہ اعلان جاری نہ ہو جائے۔

جمعرات 09-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ جنگ بندی کے بعد حکومت کی اہم ہدایات جاری
0
SHARES
65
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے حکومتی دفتر برائے اطلاعات نے جمعرات کی صبح جنگ بندی کے اعلان کے بعد شہریوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں اور عوام سے انتہائی چوکس رہنے اور احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی کے فیصلے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے پیش نظر ہم اپنے عظیم فلسطینی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی نقل و حرکت کے دوران بھرپور احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اس وقت تک سفر سے گریز کریں جب تک کہ فلسطینی ذمہ دار اداروں کی جانب سے کوئی واضح اور باضابطہ اعلان جاری نہ ہو جائے۔

بیان میں مزید ہدایت کی گئی کہ عوام الناس الرشید اور صلاح الدین شاہراہوں پر شمال سے جنوب یا جنوب سے شمال کی جانب سفر نہ کریں اور نہ ہی ان کے اطراف میں کسی قسم کی نقل و حرکت کریں۔ یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک شہریوں کی مکمل سلامتی کو یقینی بنانے والی باضابطہ ہدایات جاری نہیں ہو جاتیں۔ یہ اقدام اس خدشے کے پیش نظر کیا جا رہا ہے کہ قابض اسرائیل کسی بھی وقت جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اچانک حملے یا کسی غداری کا ارتکاب کر سکتا ہے۔

دفتر نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ایک قومی ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہمارے باشعور عوام کا سرکاری ہدایات پر مستقل عمل درآمد ہی اس نازک مرحلے میں حقیقی تحفظ کی ضمانت فراہم کر سکتا ہے۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.