فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسرائیل اور رام اللہ اتھارٹی کی جانب سے ایندھن کی فراہمی بند ہونے کے بعد الاقصیٰ ٹی وی کی نشریات کئی گھنتےتک بند رہیں
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کو غزہ میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے بعد الاقصیٰ ٹی وی کو بھی اپنی نشریات بند کرنا پڑی ہیں۔ ٹی وی کی سکرین پرایک شمع کی شکل بنا کر نشر کی گئی جس کے نیچے”غزہ” لکھا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹی وی دنیا کو یہ پیغام دے رہا کے کہ اہالیان غزہ اندھیرے میں ڈوب چکے ہیں۔
خیال ہے کہ اہالیان غزہ گذشتہ تین ماہ سے توانائی کے سنگین بحران سے دوچار ہو چکے ہیں۔ گذشتہ شب الاقصیٰ ٹی وی کی نشریات بند کر دی گئی تھیں جبکہ ایندھن کی قلت کے باعث بدھ کو ایمرجنسی سروسز ،شہری دفاع اور بیکریوں کے مالکان کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین