مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا کی غزہ میں ورکز یونین نے ایجنسی کی جانب سے مزدوروں کے حقوق دلوانے کی ضمانت دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ان اقدام کا اعلان اس وقت کیا گیا جب یونین آف عرب ایمپلائز کے ممبران نے ڈائریکٹر انروا غزہ کے دفتر کے باہر مظاہرے کا اہتمام کیا۔
یونین نے ایک بیان میں انروا انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجودہ معاشی حالات میں انروا کے ورکرز کی صورتحال میں بہتری کے لئے تمام ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کم تنخواہوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کام کرنا چھوڑ دیں گے اور اپنے حقوق پر کبھی سودا نہیں کریں گے۔