(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں پر بلا اشتعال فائرنگ، ماہی گیروں کو مچھلی کے شکار کو چھوڑ کر واپس جانے پر مجبور کردیا ۔
قابض صیہونی فوج نے غزہ کے ساحلی علاقے میں ماہی گیروں پر ہیوی مشین گن سے فائرنگ کی کی جس کے باعث فلسطینی ماہی گیر شکار چھوڑ کر واپس جانے پر مجبور ہوگئے ، اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ 1993میں اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان ہونےوالے معاہدے کے تحت فلسطینی ماہی گیروں کو 30 ناٹیکل مائل سمندر میں مچھلی کے شکار کی اجازت تھی تاہم قابض ریاست نے اس کو کم کرکے اب 3 ناٹیکل مائل کردیا ہے ۔