غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی اور اس کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اسلامی جہاد نے فلسطینی اتھارٹی پر جماعت کے کارکنوں کے خلاف وحشیانہ جنگ مسلط کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی جہاد کے رہنما خضر حبیب نے منگل کے روز ایک بیان میں کہاکہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غرب اردن میں جماعت کے کارکنوں کےخلاف کریک ڈاؤن کرکے جماعت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ فلسطینی اتھارٹی اور اس کےماتحت ملیشیا نے غرب اردن میں جماعت کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑکےخلاف جماعت سے وابستہ اسیران، شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں کو انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے۔
اسلامی جہاد کے رہنما نے فلسطینی اتھارٹی اور عباس ملیشیا پر صیہونی دشمن کی خدمت کرنے اور اپنی قوم کے خلاف انتقامی حربوں کے استعمال کا الزام عائدکیا۔