فلسطین کے مغربی حصے غزہ کی پٹی پر قائم حماس کی حکومت کے شعبہ ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری بیان میں عرب لیگ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حالیہ دنوں غزہ پر اسرائیلی حملوں میں متعدد فلسطینیوں کی شہادت کی مذمت کے حوالے سے سنجیدہ اور ٹھوس موقف اپنائے۔
فلسطینی حکومت نے زور دیا کہ اسرائیل نے فلسطینی قوم پر جارحیت کے حوالے سے تمام ریڈ لائنز عبور کرلی ہیں۔ وہ کئی دہائیوں سے فلسطینیوں پر حملے کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب عالمی برادری اس پر چپ سادھے بیٹھی ہے۔

فلسطینی حکومت نے کہا کہ اسرائیلی غزہ پر حملے کرکے اپنے داخلی بحران کو غزہ میں منتقل کرنا چاہتا ہے۔ صہیونی حکومت فلسطینیوں کے خون کے بدلے اپنی ساکھ بچانے کی فکر میں لگی ہوئی ہے۔