• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عالمی ادارہ خوراک نے دو لاکھ فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد بند کر دی

منگل 15-01-2019
in عالمی خبریں, غزہ
0
عالمی ادارہ خوراک نے دو لاکھ فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد  بند کر دی
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے زیرانتظام عالمی ادارہ خوراک نےتقریبا دو لاکھ بے سہارا اور نادار فلسطینیوں کو دی جانے والی خوراک بند کر دی ہے۔ یہ خوراک غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں نادار فلسطینیوں کو دی جاتی تھی۔ عالمی فوڈ پروگرام کے فیصلے سے ایک لاکھ 87 ہزار فلسطینی براہ راست اور لاکھوں فلسطینی بالواسطہ طور پر متاثر ہوں گے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے جنوری 2019ء سے فلسطینیوں کے لیے خوراک کے پیکج میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوری سے فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد کم کردی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے خوراک کے حوالے سے نظرثانی پروگرام کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارے میں 27 ہزار فلسطینی امداد سے محروم ہوں گے۔ جب کہ غزہ کے محاصرہ زدہ علاقے میں اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک کے فیصلے سے ایک لاکھ 65 ہزار فلسطینی متاثر ہوں گے۔ یہ تعداد غزہ کی کل آبادی کا 20 فی صد ہے۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد میں کمی کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب دوسری جانب امریکا نے فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف ایجنسی ’’اونروا‘‘ کی امداد بند کردی ہے۔ امریکا کی طرف سے امداد کی بندش کے باعث فلسطینی پناہ گزینوں کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی ایجنسی کو سنگین مالی بحران کا سامنا ہے۔

Tags: ادارہ خوراکاقوام متحدہامدادامریکااونرواخوراکغزہفلسطینمالی بحران
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.