• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 2 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

ظالمانہ قحط زدہ جنگ میں مزید تین معصوم بچے شہید

قابض اسرائیل بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعدادساڑے چار سو تک پہنچ گئی ہے۔

منگل 23-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
قابض صہیونی بھوک کی بربریت سے گیلین بیری کے آٹھ مریض شہید
0
SHARES
5
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں واقع ناصر میڈیکل کمپلیکس نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ قحط اور شدید غذائی قلت کے باعث مزید تین معصوم بچے دم توڑ گئے ہیں۔

قابض اسرائیل بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعدادساڑے چار سو تک پہنچ گئی ہے جن میں ایک سو پچاس معصوم بچے شامل ہیں۔

قابض اسرائیلی حکام نے دو مارچ 2023 سے غزہ کی تمام سرحدی گزرگاہیں مکمل طور پر بند کر رکھی ہیں جس کے نتیجے میں کسی بھی قسم کی انسانی امداد کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اس مجرمانہ اقدام نے غزہ کو کھلے عام قحط کی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے حالانکہ سرحدوں پر امدادی ٹرکوں کی بڑی تعداد امداد پہنچانے کے لیے تیار کھڑی ہے۔

قابض اسرائیل نے گزشتہ دو ماہ کے دوران محض چند درجن ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دی ہے جو بھوکے اور پیاسے عوام کی کم سے کم ضروریات کو بھی پورا کرنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے قحط کی صورتحال جوں کی توں برقرار ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے روزانہ کم از کم پانچ سو سے چھ سو امدادی ٹرکوں کا داخل ہونا ناگزیر ہے۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصیہونی ریاستغذائی قلتغزہفلسطینفلسطینیقحط
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.