• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

صیہونی فوج کی گولہ باری میں شہید فلسطینی خاتون کی تدفین

پیر 14-01-2019
in غزہ
0
صیہونی فوج کی گولہ باری میں شہید فلسطینی خاتون کی تدفین
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ اور بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والی 43 سالہ فلسطینی خاتون امل مصطفیٰ الترامسی کو سپرد خاک کردیا گیا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہیدہ الترامسی کی نماز جنازہ اور تدفین میں ہزاروں شہری اس کے گھر پرجمع ہو گئے تھے۔

شہیدہ کے جنازے کا جلوس غزہ میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس سے چلا۔ ہزاروں شہریوں نے شہیدہ کے جنازے کو کندھا دینے کی کوشش کی۔ شہیدہ کا جسد خاکی الشیخ رضوان کالونی میں اس کے گھر پرلایا گیا جہاں سے اسے کالونی کی مسجد الرضوان میں پہنچایا گیا۔ مسجد کے میدان میں شہیدہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں فلسطینی مزاحمتی، قومی، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ شہیدہ کے جنازے میں شرکت کرنے والوں میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں ہونے والے حق واپسی مظاہروں کے دوران فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ بھاری توپ خانے سے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور 25 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

Tags: اسرائیلتدفینجام شہادتحق واپسیحماسشہیدہغزہفلسطینگولہ باریمظاہرین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.