(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کے سرحدی علاقوں میں تین مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق گزشتہ 14 سالوں سے غیر قانونی محاصرے کاشکار شہر غزہ میں صیہونی فوج نے ایک بار پھر بمباری کی ہے اور اس بار سرحدی علاقے جبالیہ میں مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے نام پر شہری آبادی کو نشانہ بنایاگیا ہے ۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے غزہ میں تین مقامات پر میزائل داغے ہیں جس میں سے دو شہری آبادی اور ایک زرعی زمین پر گرا ہے ،فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں تاہم رہائشی علاقے کو نشانے بنانے کے نتیجے میں شہادتوں کا خدشہ ہے ۔