(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے رات گئے غزہ کے سرحدی علاقوں میں مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کے لڑکا طیاروں نے گزشتہ رات محصور شہر غزہ کے سرحدی علاقے رفح میں کم سے کم دو مقامات پر بمباری کی تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
دوسری جانب ، صیہونی ریاست کی فوج فوج کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ پیر کے اوائل میں غزہ سے اسرائیلی بستیوں پر راکٹ حملے کیئے گئے تھے جس کے جواب میں مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا ہے ۔