(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رات گئے صیہونی فوج کے جنگی طیاروں کی غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی ذرائع کے مطابق رات گئے صیہونی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے جنوب مغربی علاقے السفینہ سمیت متعدد مقامات پر بمباری کی جس نے نتیجےمیں چار عمارات مکمل تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد کو جزوی نقصان پہنچا تاہم ان حملوں میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ سے مزاحمت کاروں کی جانب سے دھماکہ خیز مواد کے غبارے یہودی آبادیوں کی جانب چھوڑے گئے تھے جس کے ردعمل میں غزہ میں مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔