غزہ میں قابض صیہونی فوجیوں کی پرامن نہتے فلسطنی مظاہرین پرفائرنگ،پانچ مظاہرین زخمی۔
فلسطین سمیت دنیا بھر میں جہاں امریکا کی جانب سے مشرقی وسطیٰ میں امن کیلئے نام نہاد امن منصوبے "منامہ کانفرنس” کے خلاف احتجاج میں شدت آتی جا رہی ہے،وہیں قابض صیہونی افواج کے مظالم بھی بڑھتے جا رہے ہیں،جہاں بھی کوئی پر امن فلسطینی احتجاج کرتا نظر آیا ہے،صیہونی افواج کی بندوقیں اپنا رخ انکی طرف پھیر لیتی ہیں،گزشتہ چند دنوں میں فائرنگ کےواقعات میں سینکڑوں نہتے فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز بھی نہتے فلسطینوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جب وہ محصور غزہ کے شمالی علاقے خان یونس میں اسرائیلی باڑ کےساتھ منامہ کانفرنس کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے تھے اس دوران اسرائیلی اسنائپرز نے مظاہرین کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی زخمیو ہوگئے