غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینی اسیران کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور نت نئے انتقامی حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج اور جیل انتظامی نے گزشتہ روز تمام جیلوں میں قید فلسطینیوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام نے تمام جیلوں میں فلسطینی اسیران کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔
فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق کئی عشروں کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کو جمعہ کی نماز کی ادائیگی سے روکا گیا ہے۔
اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینی اسیران کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں اور ان کے خلاف انتقامی حربے مسلسل جاری ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید فلسطینیوں کو انتقامی کارروائیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران دو فلسطینی اسیران کی طرف سے اسرائیلی جیلروں کو چاقو سے حملہ کر کے دو افسروں کو زخمی کر دیا تھا۔