اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹم ’’ آئرن ڈوم‘‘ نے غزہ کی پٹی پر غلطی سے میزائل حملہ کیا ہے تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی طرف سے کوئی راکٹ نہیں داغا گیا تاہم غلطی سے آئرن ڈوم سے ایک میزائل غزہ پر پھینکا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئرن ڈوم کے ذریعے ایک میزائل غزہ کی پٹی میں داغا گیا ہے تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیاہے کہ آئرن ڈوم نے غلطی سے میزائل داغا گیا ہے۔
قبل ازیں جمعہ کو غزہ کی پٹی سے متصل یہودی کالونیوں کے آباد کاروں نے سدیروٹ کے قریب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی تھی اور اس حوالے سے اسرائیلی حکام کو مطلع کیا گیا تھا۔