(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غاصب فوج کی فائرنگ سے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کو شدید نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز غاصب صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ شہر کے شمال مغرب میں بحرالسودانیہ میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ کھلے سمندر میں اپنے روز انہ کے روزگار کی تلاش میں سمندر میں جال ڈال رہے تھے ۔
صہیونی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر درجنوں فلسطینیوں کی کشتیوں کو شدید نقصان پہنچاتا ہم اب تک کی اطلاعات کے مطا بق کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔