فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز نے توپخانے سے گولہ باری کی ہےجس کےنتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جب کہ کئی مکانوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ کے خان یونس شہر کی جنوب مشرق میں واقع الفخار کالونی کو توپخانے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مشرقی خان یونس میں الفخار کالونی میں میں ابو ابسل نامی شہری کے گھر کے قریب دو گولے گرے جن میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی گولہ باری کے فوری بعد طبی عملے کے کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے ایمبولینسوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتالوں میں پہنچایا۔