• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صہیونی فضائیہ کی غزہ میں شدید بمباری  

اتوار 22-11-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صہیونی فضائیہ کی غزہ میں شدید بمباری  
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صہیونی فوج کی جانب سے شدید بمباری کے نتیجے میں غزہ کی عمارتیں  مخدوش حالت میں تبدیل ہو گئیں متعدد افراد کھلے آسمان کے نیچے آگئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی ترجمان کی جانب سے دعوہ کیا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے سے اسلامی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیلی سرزمین پر راکٹ داغے گئے جن کے جواب میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کردیا گیا۔

صہیونی فضائیہ کے طیاروں نے مقبوضہ فلسطینی محصور علاقے غزہ کی پٹی پر فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں جس کے نتیجے میں متعدد مقامی رہائشی بے گھر ہوگئے ہیں اور کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

مزید اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر خان یونس کے علاقے میں میزائل بھی داغے جس سے فلسطینی علاقوں میں واقع کھیت تباہ ہوگئے جبکہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہےتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جبکہ دوسری جانب حماس کی جانب سےجاری کردہ بیان میں غاصب فوج کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ کی جانب سے کوئی راکٹ اسرائیلی سرزمین پر داغا نہیں گیا جبکہ اسرائیل نے جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے جس کا جلد جواب دیا جائے گا۔

 خیال رہے کہ چند غدار عرب ممالک کی جانب  سے صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے اور صہیونی سفارتی وتجارتی تعلقات بحال کرنے کے بعد سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

Tags: حماسخان یونسصہیونی فوجغزہ کی پٹیمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.