(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں عالمی وباء کے بڑھتے ہوئے اثرات سامنے آنے لگے نئے متاثرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
قابض ریاست میں صہیونی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں عالمی وباءکورونا وائرس کے مضر اثرات تیزی سے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں جس کے بعد سے مزید 4 مریض ہلاک ہوگئے جب کہ اب تک کی جانچ کے نتیجے میں861 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں اب تک 3 لاکھ 31 ہزار 326 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 304 مریضوں کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے
خیا ل رہے کہ صہیونی ریاست میں کوروناوائرس کے تازہ اعدادو شمار ایک ایسے وقت میں سامنے آئےہیں جب بازار اور تجارتی مراکز کو کھول دیا گیا ہے جبکہ تعلیمی ادارے بھی کھول دیے گئے ہیں اور آئندہ منگل سے تفریحی سرگرمیاں بھی بحال کردی جائیں گی۔