قاہرہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مصری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شمالی سیناء میں غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کی کھودی گئی 9 سرنگیں مسمار کی ہیں۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصری فوج کے ترجمان تامر الرفاعی نے ایک بیان میں بتایا کہ شمال مشرقی سیناء میں ملٹری انجنینرنگ کور نے غزہ اور جزیرہ سیناء کی سرحد پر نشاندہی کے بعد 9 سرنگیں مسمار کر دیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان سرنگوں کو اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
مصری فوج کا کہنا ہے کہ اس نے دہشت گردوں کی دو گاڑیاں تباہ اور 40 بم اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔
خیال رہے کہ مصری فوج نے ستمبر 2015ء کو غزہ کی سرحد پر سرنگوں کی موجودگی کے دعوے کے بعد ان سرنگوں کو تباہ کرنے کے لیے پانی چھوڑ دیا تھا۔