غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں رواں سال کے دوران 41 فلسطینی شہید کیے گئے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی شہداء و اسیران نیشنل سوسائٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 41 فلسطینی شہید کیے گئے۔
سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل محمد صبیحات نے بتایا کہ سال 2019ء کے دوران پہلے تین ماہ میں جنوبی اضلاع میں 24 اور شمالی اضلاع میں 17 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہداء میں دو خواتین اور 18 سال سے کم عمرکے 12 بچے بھی شامل ہیں۔ان میں 13 سالہ مجاھد عصام ابو عمشہ اور 51 سالہ فارس محمد ابو بارود بھی شامل ہیں۔ فارس بارود کو اسرائیلی زندانوں میں تشدد کر کے شہید کیا گیا۔
صبیحات کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک شہید کئے گئے 7 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی اسرائیلی فوج نے قبضے میں لے رکھے ہیں۔